15 جون 2009 - 19:30

اورکزئی ایجنسی اور ہنگو کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 9شدت پسند ہلاک اور چودہ زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ہنگوکے علاقے شاہو خیل اور اورکزئی ایجنسی کے علاقے غلجو ،مامو زئی اور ڈبوری میں سیکیورٹی فورسز کی بمباری سے نو شدت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔کرم ایجنسی میں لوئر کرم اور وسطی کرم میں بھی سیکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔سدہ بازار میں گزشتہ روز سے بغیر کسی وقفے کے کرفیو نافذ ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں میران شاہ ،میر علی اور دوسلی میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذہے اوربنوں میران شاہ روڈ آمد و رفت کے لیے بندہے۔